حیدرآباد۔13۔فروری(اعتماد نیوز)مرکزی وزیر برائے پارلیمانی امور کمل ناتھ
نے آج الزام لگایا کہ تلنگانہ کے معاملہ میں بی جے پی کا دوہرا معیار ہے۔
انہوں نے آج کہا کہ آج بی جے پی کا
حقیقی پردہ فاش ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ
بی جے پی اس معاملہ میں واضح موقف سے محروم ہے۔ انہوں نے دو ٹوک انداز میں
کہا کہ بی جے پی کی مخالفت کے باوجود وہ ہر حال میں تلنگانہ بل کو منظور
کرینگے۔